ثنا خان اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر جاری کر دی

ممبئی (پاکستان امیج) اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 6 جنوری کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔ ثنا خان اور ان کے شوہر انس سید نے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ثنا ء خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور ایک اینیمٹڈ ویڈیو میں اس کا نام سید حسن جمیل بھی بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اپنی نعمتوں اور فضل کے ساتھ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *