‘ جس کو مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کے بجائے فوج کو ٹارگٹ کیا، فردوس عاشق اعوان کا بیان

سیالکوٹ(پاکستان امیج)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جس کو مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کے بجائے فوج کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا۔

سیالکوٹ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا قومی اداروں پر حملہ اور بغاوت کرانے کی کوشش ہوئی تو پیچھے ہٹ گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میرا مشن ہے، حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین بار بار ایک بات دہراتے ہیں کہ وہ نہیں بدلے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا اگر چیئرمین پی ٹی آئی بدل گئے ہیں تو جہانگیر ترین وہ منشور اب پورا کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *