غفور حیدری کا جنوری میں عام انتخابات کے فیصلے کا خیر مقدم

لاہور (پاکستان امیج)جمعیت علما اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے الیکشن کمیشن کے جنوری میں عام انتخابات کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کروائے جائیں، مزید تاخیر کی گئی تو احتجاج کریں گے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلا تفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن سے کہہ دیا 2018ء کی تاریخ دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی،الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *