ملتان(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نکاح کی تصاویر کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔
نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔
نکاح کے اس پُر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا جس میں جوڑا انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر انضمام الحق کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Pakistan Image