پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کی ڈٹ کرمخالفت کر ے گی : رضا ربانی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کی بالادستی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اداروں کی نجکاری کی بات ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے نجکاری کی ہمیشہ مخالفت کی، ڈٹ کر مخالفت کرے گی۔

“جنگ ” کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ قومی مفادات کے حامل اثاثوں کی نجکاری کی بات ہو تو پہلی نظر قومی ایئرلائن پر پڑتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کون قومی ایئرلائن اور روزویلٹ کو غصب کرنا چاہتے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کون سے خسارے میں ہے؟ اس کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ پی پی پی کا نظریاتی سفر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *