ممبئی (پاکستان امیج) جنوبی بھارتی سپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپا اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے اور وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ فلم کے شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوئی تھیں جبکہ اب وہ اپنی آنے والی فلم چھاوا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہے۔
Pakistan Image