احمد اور انعم عزیز، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنیوالا پہلا پاکستانی جوڑا بن گئے

لاہور(پاکستان امیج) لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیز اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے ماونٹ مناسلو کو سر کر لیا۔ انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں، احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں، 8163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا اس وقت سے دونوں کو جانتا ہوں، دونوں نے چھوٹی موٹی چوٹیاں سر کی تھیں مگر پہلی بار 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے جس کی مجھے خوشی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *