کراچی میں باپ نے بیٹی اور اس کے دوست لڑکے کو قتل کر دیا

کراچی(پاکستان امیج) ملیر رفاہ عام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی اور مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی ہے، جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول اور سکہ ملا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *