سیف علی خان پر حملہ،کرینہ کپور نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا

ممبئی(پاکستان امیج)معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان پر چاقو حملے کے سلسلے میں باندرہ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے آج شام اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں ریکارڈ کروایا، حملے کے سلسلے میں اب تک 30 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

ممبئی پولیس نے تحقیقات کیلیے کرائم برانچ کی 10 ٹیموں سمیت 20 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ علاقے سے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز قبضے میں لے لی گئیں اور تین مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔تاہم واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس سے قبل سیف علی خان کے عملے کے ارکان کو کیس سے متعلق پوچھ گچھ کیلیے باندرہ پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔سیف علی خان کو جمعرات کی علی الصبح رہائش گاہ کے 11ویں منزل پر ملزم نے چاقو حملے میں زخمی کر دیا گیا تھا اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری ہوئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چاقو لگنے سے ہڈی میں شدید چوٹ آئی ہے۔ فلم اسٹار کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *