ایشین گیمزدوسرا سیمی فائنل؛ پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو 76رنز کا ہدف دیدیا

ہانگ ژو(پاکستان امیج)ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم 75رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 76رنز کا ہدف دیدیا،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے،شوال ذوالفقار 16،منیبہ علی 13اور عمائمہ سہیل 10رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں،قومی ٹیم کی کپتان نداڈار9، سدرہ امین 3رنز بنا سکیں،امے ہانی 9، نتالیہ پرویز 8اور عالیہ ریاض 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی اودیشیکاپروبودھنی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ویشاد لہری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا فائنل مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *