گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاداختر کی ملاقات

کراچی(پاکستان امیج) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاداختر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں معاشی چیلنجز، بہتری کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ برآمدات و سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نگران حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں،گورنر سندھ نے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ وزارتوں کی کوشش کو سراہا، گورنر سندھ نے کہاکہ ڈالر کا ریٹ نیچے اانے سے مختلف شعبوں میں بہتری آئے گی،سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی، سہولت فراہمی کے موثر نتائج ہونگے۔

وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مراعات دی جارہی ہیں،نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سےنکالنے کیلئے پرعزم ہے ، وفاقی حکومت اور صنعتکاروں کے رابطہ میں گورنر سندھ کا اہم کردار ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *