حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نیمل خاور کا رشتہ کس نے کروایا ؟ عاطف اسلم کا حیران کن انکشاف

کراچی (پاکستان امیج) معروف گلوکار عاطف اسلم نے دعوی کیا ہے کہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی اور سابقہ اداکارہ نیمل خاور خان کی شادی میں میرا ہاتھ تھا۔

اداکار و گلوکار عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس وائرل ویڈیو میں تینوں فنکاروں و قریبی دوستوں کو سیاہ لباس میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں، ہم نے حج ایک ساتھ کیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، حمزہ نے بتایا تھا کہ نیمل کا میسج آئے گا، نیمل نے میسج کیا تو حمزہ میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے اور یہ دونوں باتیں کرتے رہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ شادی کب ہو گی، کہاں ہو گی، حمزہ علی عباسی نے میرے موبائل پر ہی نیمل سے شادی کے معاملات پر بات کی تھی۔اداکار نے ویڈیو کے اختتام پر عاطف اسلم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *