لاہور میں راستہ نہ ملنے پرکار سوار نے اسکول بس پر فائرنگ کردی

لاہور (پاکستان امیج)لاہور میں کار سوارنے راستہ نہ ملنے پراسکول بس پر فائرنگ کردی- واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا اسکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں-

پولیس کے مطابق اسکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *