شیخوپورہ؛قلعہ ستار شاہ سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی

شیخوپورہ(پاکستان امیج) قلعہ ستار شاہ سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں میانوالی سےلاہور جانیوالی ٹرین میں سوار 20مسافر زخمی ہوئے،5زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،

ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں،میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ ہونے سے اسی ٹریک پر آگئی،مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئی ،ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *