لاہور (پاکستان امیج )عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے ، ڈیزل تین روپے 70 پیسے ، لائٹ ڈیزل پانچ روپے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اضافہ ہو رہاہے ۔
Pakistan Image