صدر مملکت زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے۔

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے۔

صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا12واں اجلاس ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *