بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال نے کتنے کروڑ کا گھر خرید لیا؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی کے علاقے جوہو میں مہنگی ترین اور قیمتی پراپرٹی خرید لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے زیر تعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی قیمت 44 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا کل رقبہ 5112 مربع فٹ ہے جس میں 4 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی شامل ہے اور یہ زیر تعمیر پروجیکٹ 31 مئی 2025 تک مکمل ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن، شاہ رخ خان، کاجول، دھرمیندر اور عامر خان سمیت کئی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھر بھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *