الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔

سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست سینیٹر شہادت اعوان نے چئیرمین سینیٹ کو دی تھی، چیئرمین سینیٹ نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔

الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *