اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے بیٹے کی ولادت کے ڈیڑھ ماہ بعد مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر نومولود کے پیروں کی تصویر اور ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ’ 2 لوگوں کی پارٹی سے لےکر 3 افراد کا خاندان بننے تک، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ 6 ہفتے ایک معجزہ رہے‘ ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام کیحان ملک بتاتے ہوئے اسے دنیا میں خوش آمدیدکہا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *