عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا

ممبئی(پاکستان امیج) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے تازہ انکشاف میں انڈسٹری کے اندر اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تھے۔

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ڈیئر زندگی میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ کنگ خان نے رنبیر کپور اور عالیہ کی نئی فلم براہمسترا کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازا ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی تازہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ہارٹ آف سٹونز کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔ شاہ رخ خان اپنی نئی میگا تھرلر جوان کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آئے ہیں جو دو ہفتے میں 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور اس کی پیشقدمی جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *