سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پرویز الہٰی کو نوٹس

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا۔

آئینی بینچ نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔

دوران سماعت، جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہوگیا؟ وکیل حمزہ شہباز حارث عظمت نے بتایا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہوگا، پرویز الہٰی بھی کیس میں فریق ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی میں چیلنج کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *