فیصل آباد ؛فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، لڑکی بھی شامل

فیصل آباد(پاکستان امیج)فیصل آباد پولیس نے فوڈ ڈلیوری بوائزکولوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد پولیس نے پیپلزکالونی سےڈلیوری بوائزکولوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کو علاقے میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک لڑکی بھی شامل ہے اور ملزمان نے گزشتہ رات عبداللہ پل پر ڈیلیوری بوائےکو لوٹا تھا۔

خیال رہے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹنے کی 11 وارداتیں ہوچکی ہیں جس دوران کچھ واقعات میں ملزمان فوڈ ڈلیوری کرنے والوں سے رقم اور موبائل فون سمیت کھانے کا سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *