سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

نئی دہلی (پاکستان امیج) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثناء کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کولکتہ سے رائچک جانے والی بس نے ثناء کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جبکہ ثنا گنگولی گاڑی کے اندر موجود تھیں جسے ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثناء کی گاڑی کے ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور حادثے کے بعد تیزی سے گزر جانے والی بس کو ساخر بازار کے قریب روکا گیا، ثناء نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بس کی ٹکر سے ثناء کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ طور پر شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *