بابراعظم نے بیٹ بنانے والی کمپنی ’ گرے نکولس‘ سے معاہدہ ختم کر کے کس کمپنی سے کر لیا؟

لاہور (پاکستان امیج )قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے معروف بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکولس کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت ختم کردی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں قائم کرکٹ کا سامان بنانے والی معروف مقامی کمپنی سی اے اسپورٹس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔بابراعظم نے کیرئیر کے عروج پر برطانوی بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکولس کے ساتھ 2020 سے منسلک تھے۔

سابق کپتان کی جانب سے اچانک کمپنی تبدیل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔سی اے اسپورٹس دنیا بھر میں بہت سے پیشہ ور کرکٹرز کو اپنے بیٹ فراہم کرتا ہے لیکن بابراعظم کی آمد سے کمپنی کو دوگنا مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔

بابر اعظم کا گرے نکولس سے علیحدگی اختیار کرنے اور سی اے اسپورٹس میں شمولیت کا فیصلہ انکے کیریئر کے ایک نئے باب کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

مسلسل کھانسی میں آرام کے لیے شہد اور ادرک سمیت چند گھریلو تدابیر

لاہور(پاکستان امیج )موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہوجاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *