کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔نارتھ کراچی سیکٹر11 بی مدینہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواراوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔اس سے قبل شہر میں خواتین سے ہراسانی کے 3 واقعات پیش آئے تھے جب گلستان جوہر میں 3 جولائی کو ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کیا۔

اورنگی ٹاؤن میں 18جولائی کو بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا اور سمن آباد میں یکم اگست کو راہ گیر لڑکی نشانہ بنی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *