اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال میں جاں بحق

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کا قیدی جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نذیر نام کا قیدی اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران بیمار ہوا۔ نذیر کو حالت بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، قیدی دوران علاج دم توڑ گیا۔

قیدی کی موت رات گئے ہوئی تاہم تاحال پوسٹمارٹم نہیں ہوسکا۔ قیدی کے لواحقین میت کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *