پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نیئر بخاری کی اہلیہ کی جنازہ نماز شام 4 بجے مل پور مری روڈ اسلام آباد کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

صدر آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر شیری رحمان اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے نیئر بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں نیئر بخاری اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *