موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی(پاکستان امیج) سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ31 دسمبر 2024 کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول آج یکم جنوری 2025 کو معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *