نئے سال کے موقع پر لاہور میں آتش بازی پرمکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پاکستان امیج )نئے سال کی آمد آمد، پنجاب حکومت نے لاہور میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈی سی لاہور کے مطابق نئے سال کی آمدپرآتش بازی نہیں کی جائےگی،خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی، انکا کہنا ہے کہ فضامیں آلودگی کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری کیا،فضائی آلودگی صحت کے مسائل کاباعث بن سکتی ہے۔
نئے سال کی آمد کو لوگ ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں۔یہ ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کو استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے،پوری دنیا میں نئے سال کو ایک الگ انداز سے ویلکم کیا جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *