26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں: عمران خان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو سزا سنائی جانی ہے، القادر اور توشہ خانہ ٹو کیس عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے، بانی نے کہا ہے کہ کسی کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا میں ہر کیس لڑوں گا۔

علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردیئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، بانی نے پھر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں، بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *