ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بھارت کے فائنل کیلئے امکانات کم لیکن دوسری ٹیم کونسی ہو سکتی ہے؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج )آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی امیدیں تقریبا دم توڑ گئیں ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے موقع موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ جیتنا یا ڈرا کرنا ہوگا، بھارت کے پاس ورلڈ چیمپئن شپ میں صرف ایک میچ باقی ہے جبکہ آسٹریلیا کے پاس تین میچز باقی ہیں ۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے نتیجے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *