شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کیلئے سسر ثقلین مشتاق کی مدد لے لی

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹر شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کےلیے اپنے سسر ثقلین مشتاق کی مدد لے لی۔
قومی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق شاداب خان نے اپنے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے ساتھ بولنگ پریکٹس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز آف سپنر نے شاداب خان کو بولنگ بہتر کرنے کے لیے ٹپس دیں اور انہیں ایک ہاتھ سے گیند کروانے کی پریکٹس کروائی۔

اس معاملے پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں ایک بہترین شخص سے سیکھ رہا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *