کراچی سمیت ملک بھر میں سردی میں اضافہ، سندھ میں کہاں پارہ منفی 4 ریکارڈ کیا گیا؟

کراچی(پاکستان امیج) سکردو منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے ہیں،سکردو میں گزشتہ روز سے برفباری جاری ہے، برفباری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔

ادھر آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد جاری ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی شدید سردی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل سٹیشن پر شدید سردی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *