اسلام آباد ( پاکستان امیج )پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر صرف پیپلز پارٹی کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں جمہوریت پسند عوام کے لیے بھاری دن ہوتا ہے۔ بینظیر بھٹو کی شہادت پر صرف پاکستان نہیں پوری دنیا نے سوگ منایا۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر شیری رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر ہم سب کے لیے مشکل دن ہے، صرف پیپلزپارٹی کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت پسند عوام ہے، ان کے لیے یہ دن بھاری ہوتا ہے۔ بینظیر بھٹو کی شہادت پر صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا نے سوگ منایا، وہ ہمارے لیے قومی اثاثہ تھیں، نام کی طرح ان کی زندگی بھی بینظیر تھی۔ بینظیر بھٹو نے آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وہ اپنے ورکرز کا نام فخر سے بلند کر گئیں۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بینظیر بھٹو کی سوچ، حوصلے اور فکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image