شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی

راولپنڈی( پاکستان امیج) 26دسمبر 2024ءکوشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی۔میجر محمد اویس شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کےسینئر افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *