کراچی میں نئے سال پر 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں نئے سال کے موقع پر 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے بعد ہونے والے واقعات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *