میرا بس چلے تو مسیحی برادری کا بجٹ5ہزار فیصد بڑھا دوں،وزیراعلیٰ کا منیارٹی کارڈ شروع کرنے کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرسمس ڈے کے موقع پر منیارٹی کارڈ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزاعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ میری تمام توجہ آپ کیلئے بہتر پنجاب بنانے پر ہے،میری خصوصی توجہ ہے کہ مسیحی برادری کو تحفظ ملے، ان کا کہناتھا کہ مسیحی برادری کا بجٹ200فیصد بڑھایا ہے،میرا بس چلے تو مسیحی برادری کا بجٹ5ہزار فیصد بڑھا دوں،میرے ذہن اور دل میں مذہب کی کوئی تفریق نہیں ہے،میرےلئے سب برابر ہیں،میں آپ کی وزیراعلیٰ ہوں، دن رات آپ کیلئے کام کرتی ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار منیارٹی کارڈ شروع کررہے ہیں،منیارٹی کارڈ سے گھر بیٹھے مالی معاونت کی جائے گی،کرسمس تقریب میں 10ہزار لوگ ہیں تو میں 10ہزار کیک لائی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *