مریم نفیس حمل پر تنقید کرنے والوں پر آگ بگولا‘ ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ مریم نفیس نے حمل کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ملنے والی بے تحاشہ تنقید پر ناقدین کو کھری کھری سنادیں۔

اِن دنوں مریم نفیس لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں یہاں سے انہوں نے کرسمس کی آمد کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت انسٹاگرام ریل شیئر کی۔اس ریل میں اداکارہ کو سیاہ باڈی کون ڈریس میں دیکھ کر مداح نہ صرف سیخ پا ہوئے بلکہ انہیں بیبی بمپ دکھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ ساتھ ساتھ صارفین اور اداکارہ کے طنزیہ وار بھی توجہ کا مرکز بنے۔

اب حال ہی میں مریم نے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ان تمام ناقدین کو اپنے پیغام کے ذریعے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

اداکارہ نے لکھا کہ،پاکستانی عوام ایک بمپ دیکھ کر ایسے پریشان ہو رہی ہے جیسے وہ آسمان سے گرے ہوں اور انہیں بچپن میں بتایا گیا ہو۔ اگر آپ کو بمپ دیکھ کر مسئلہ ہے تو ان فالو کریں اور آگے بڑھ جائیں کیونکہ میں یہ بمپ مزید دکھانے والی ہوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ، میں اپنے جسم پر فخر محسوس کرتی ہوں اور اسے دکھانے سے گریز نہیں کرتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *