عمر ایوب کی 3مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6جنوری تک ملتوی

راولپنڈی(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت میں 24نومبر احتجاج کے معاملے پر عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی ۔

24 نومبر احتجاج کے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر ایوب کی درخواست ضمانت تھانہ حسن ابدال میں درج تین مقدمات میں دائر کی گئیں،عمر ایوب کی درخواست ضمانتیں ڈاکٹر بابر اعوان نے دائر کیں، درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عمر ایوب کی عدم حاضری کے باعث درخواست ضمانتوں پر سماعت نہ ہوسکی،قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *