پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی سپر سٹور میں چوری کرتے ویڈیو وائرل

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی ایک سپر سٹور میں داخل ہو کر چوری کرنے کی انوکھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حال ہی میں سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے نئے روپ نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ویڈیو میں سائرہ کو ایک سٹور میں خریداری کے لیے داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جسکے بعد وہ سی سی ٹی کیمروں میں اس سٹور کے اندر کچھ دیر ادھر ادھر گھومتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

تاہم ایک لمحہ ایسا آیا جس نے ناظرین کو چونکا دیا۔ سائرہ نے ایک ریک کے نزدیک رک کر ادھر ادھر دیکھا اور پھر ہوڈی سے چہرہ چھپاکر ریک پر رکھی پروڈکٹس اپنے بیگ میں ڈالی اور تیزی سے وہاں سے فرار ہو گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UMAIR MIRZA (@umairhmirza)

سائرہ کی اس حرکت پر ناظرین یقین کرنے کو تیا رنہیں ہیں کہ آیا یہ حقیقت ہے یا فسانہ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اسے کسی اشتہاری مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ کسی نے اسے اے آئی ویڈیو کہا ایک صارف نے تو صاف کہہ ڈالا کہ میں مان ہی نہیں سکتی ، اور ایک نے کہا کہ نہیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

اصل حقیقت کیا ہے اس کی تاحال تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے بہر حال انٹر نیٹ صارفین سائرہ یوسف کے اس نرالے روپ پر حیران وپریشان ہیں اور اپنی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *