عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا

چنیوٹ(پاکستان امیج) فیصل آباد روڈ پر خاتون کو چھیڑنے پر عوام نے نوجوان کی پھینٹی لگا دی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق خاتون کو چھیڑنے اور موبائل نمبر مانگنے پر عوام نے نوجوان کی خوب تسلی کی، اقبال نامی نوجوان بھٹو کالونی میں خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔

خاتون کے شور مچانے پر عوام نے ناکام عاشق کی خوب دھلائی کر ڈالی اور ویڈیو بھی بنائی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان کو عوام لاتوں اور گھونسوں ٹھکائی کررہی ہے۔واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم پولیس واقعہ سے لاعلم نظر آئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *