بی پی ایل افتتاحی تقریب، راحت فتح کو پرفارمنس پر کتنی رقم ملے گی؟

کراچی(پاکستان امیج)معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بنگلا دیشی لیگ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے پر خطیر رقم ملے گی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب آج میرپور کے شیربنگلا سٹیڈیم پر شیڈول ہے، ایونٹ کے میچز چٹوگرام اور سلہٹ پر بھی منعقد ہوں گے۔ایونٹ میں پرفارم کرنے پر راحت فتح کو 3.4 کروڑ ٹکا کے قریب رقم ملے گی، جس کی منظوری بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی ہے۔

بنگلا بورڈ چیف فاروق احمد کے مطابق میوزک فیسٹیول سمیت ڈھاکا میں شیڈول 3 ایونٹس کی ٹائٹل سپانسر شپ مدھومتی بینک نے خریدلی ہے تاہم اس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ ٹکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *