فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو غیر آئینی طور پر سزا دی گئی: عمر ایوب

ہری پور ( پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو غیر آئینی طور پر سزا دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے سزا سپریم کورٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے، غیر آئینی کاموں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، انہی اقدامات کی وجہ سے پی آئی اے کی بولی 85 ارب کے بجائے 10 ارب روپے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی نیک نیتی سے بنائی، حکومت نے بھی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے دو ہی ایجنڈے ہیں، نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نا فرمانی کی تحریک شروع ہوگی، سول نافرمانی کی تحریک میں ہم بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ کو بند کرنے کا کہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *