سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری، کم سود پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) اور صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کے افسران کے لیے ایک قرض اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت وہ محض 2 فیصد مارک اپ پر فنڈز حاصل کر سکتے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی فنانس سیکرٹری مجاہد شیر دل کر رہے ہیں، تاکہ اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ یہ اقدام افسران کو مالیاتی معاونت فراہم کرتا ہے، جس میں قرض کی حد ان کے گریڈ کے مطابق مقرر کی گئی ہے جو کچھ یوں ہے۔

گریڈ 17 کے افسران زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔گریڈ 18 کے افسران کے لیے 1.5 کروڑ روپے تک،
گریڈ 19 اور 20 کے افسران زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے تک، سینئر افسران، گریڈ 21 اور 22 کے، 25 کروڑ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔
یہ سکیم افسران کو ان کی ضروریات کے مطابق مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *