وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 56 سے زائد مقدمات درج ہیں۔دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات اسلام آباد میں 32 درج ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4 اورگوجرانوالامیں ایک مقدمہ درج ہے۔

حسن ابدال میں 2 اورحضرو میں ایک مقدمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق مقدمات میں دہشتگردی ، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *