ایبٹ آباد، لیڈی ڈاکٹر مہرالنساء کے اندھے قتل کا معمہ حل ، قاتل سسرالی نکلے ، ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد(پاکستان امیج) گزشتہ دنوں سسرالیوں کی جانب سے100 تولے زیور ،کروڑوں مالیتی کوٹھی کیلئےلیڈی ڈاکٹر مہر النساء کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے قتل میںملوث خاوند سمت لالچی سسرالی گرفتارکرلئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کی لیڈی ڈاکٹر مہر انساء نے خودکشی نہیں کی بلکہ خاوند سمیت سسرالیوں نے قتل کیا ۔ پولیس نے بڑی مہارت سے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے قتل میں ملوث خاوند سمیت سسرالیوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس لیڈی ڈاکٹر مہر النساء کو 100 تولے زیور حق مہر میں16 کروڑ کی کوٹھی نام کی گئی تھی ۔ قتل میں ملوث خاوند ،ساس دیور اور نند بھی شامل ہیں ۔ مقامی عدالت نے بی بی اے کینسل کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا۔

انویسٹی گیشن انچارج انعام ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سسرالیوں نے لیڈی ڈاکٹر کی اچانک موت کو خودکشی کا رنگ دے کر قتل چھپانے کی کوشش کی تاہم مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دی جبکہ ملزمان کی بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *