نئے دریافت شدہ علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

کراچی (پاکستان امیج) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے نئے دریافت شدہ علاقے سے تیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کے مطابق او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط مطلع کیا گیا ہے کہ حیدرآباد میں کنر ویل تھری سے حاصل ہونے والے گیس کی یومیہ مقدار 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔اس کنویں سے حاصل ہونے والی گیس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہوگیا ہے۔

کنویں سے ایل پی جی کے 3.8میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور کْنر مائننگ سے حاصل ہونے والے گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کردیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مائننگ سے ہلکے تیل کے ذخائر یومیہ 30 بیرل کی مقدار میں حاصل ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *