نامور اداکار نے فلم سے کیوں نکالا؟ سوناکشی سنہا کا حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ایک راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کے دوران انکشاف کیا کہ ایک سینئر مرد اداکار نے انہیں اس بنیاد پر فلم میں کام دینے سے انکار کر دیا کہ وہ ان سے زیادہ بڑی عمر کی لگتی ہیں۔ حالانکہ حقیقت میں وہ اداکار سوناکشی سے کافی زیادہ عمر کے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی نے بتایاکہ “میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ خواتین کو ہمیشہ ایسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو مردوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ مردوں کو 30 سال چھوٹی خواتین کے ساتھ رومانس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی، لیکن خواتین کو ہر معاملے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “ایک بار، مجھ سے بڑی عمر کے اداکار نے کہا کہ میں ان سے بڑی لگتی ہوں۔ میں نے صرف یہی کہا، ’ارے، میں تم سے 5-6 سال چھوٹی ہوں!‘ خواتین کو ہمیشہ اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، جب کہ مردوں کے لیے سب کچھ آسان ہوتا ہے۔ ہم سب آرٹسٹ ہیں، تو خواتین کے لیے یہ جدوجہد کیوں؟”

یاد رہے کہ سوناکشی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مکیش کھنہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا، “جی ہاں، میں نے اس وقت سنجیونی بوٹی کے سوال کا جواب نہیں دیا تھا، لیکن لگتا ہے کہ آپ نے بھی رامائن کی سبق ’معاف کرو اور بھول جاؤ‘ بھلا دیا ہے۔”

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *