رو کیوں رہی ہو؟ عاطف نے گنگنا کر روتی ہوئی خاتون مداح کو چپ کروا دیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ میں خاتون مداح کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اسے چپ کروانے کیلئے خوبصورت انداز میں گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

عاطف اسلم کے ایک حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں گلوکار کس طرح ایک خاتون مداح کو رونے سے منع کر رہے ہیں۔

کنسرٹ گنگناتے ہوئے عاطف اسلم مداحوں کے قریب آئے اور دیکھا کہ ایک لڑکی انہیں دیکھتے ہوئے رو رہی ہے جس پر گلوکار نے لڑکی سے سوال کیا کہ ’رو کیوں رہی ہو؟ رونا بند کرو مسکراؤ‘۔

یہ جملے کہتے ہوئے گلوکار نے اپنے مشہور گانا ’کچھ اس طرح‘ گنگنایا اور لڑکی طرف بڑھتے ہوئے کہا ’جائز نہیں لگتا مجھے غم سے تیرا رشتہ، سُن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دے‘۔

عاطف کے اس خوبصورت اور جذبات سے بھرے انداز کو دیکھ کر مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اور گلوکار کے مداحوں کی جانب سے انہیں بےحد سراہا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *