انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد اچانک بڑی کمی ہو گئی

کراچی (پاکستان امیج) انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب آج صبح سٹاک مارکیٹ میں 988 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کر گیا لیکن یہ تیزی اسی طرح جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔

100 انڈیکس اس وقت 624 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 555 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *